بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کی جانب سے نویں سے لیکر بارہویں جماعت تک کیلئے پچھلے تعلیمی کلینڈر کی بحالی کا اعلان
سرینگر /21مئی / ٹی آئی نیوز
جموں و کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن نے موجودہ سال (2025) سے شروع ہونے والے جموں و کشمیر اور لداخ کے مرکزی زیر انتظام علاقوں کے لیے پچھلے تعلیمی کلینڈ کی بحالی کا باضابطہ طور پر اعلان کیا ہے۔
ایک سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق حکومتی احکامات کی ایک کڑی کے طور پر تمام اسٹیک ہولڈرس کی معلومات کیلئے یہ مطلع کیا جاتا ہے کہ جموں و کشمیر اور لداخ یونین ٹیریٹریز میں اس کے نتیجے میں سابقہ تعلیمی کلینڈر رواں سال (2025) سے بحال ہو گیا ہے۔کشمیر صوبے اور جموں صوبے کے سرمائی زون کے علاقوں اور لداخ کے تعلیمی سیشن کو اب سال 2024-25میں شمار کیا جائے گا۔
نتیجتاً، 9ویں، 10ویں، 11ویں اور 12ویں جماعت کے سالانہ باقاعدہ امتحانات ماہ اکتوبرنومبر 2025 میں منعقد ہوں گے۔جموں صوبے (سمر زون) کیلئے تعلیمی سیشن کو سال 2025-26کے طور پر نامزد کیا جائے گا، جس میں 9ویں سے 12ویں جماعت کے سالانہ باقاعدہ امتحانات مارچ اپریل 2026 کیلئے شیڈول ہیں۔جموں و کشمیر اور لداخ میں اسکولوں، طلباءاور تعلیمی افسران سمیت تمام اسٹیک ہولڈرس کو نظرثانی شدہ کلینڈر پر عمل کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے، جو اب علاقائی موسمی زونوں کی بنیاد پر تقسیم شدہ تعلیمی شیڈول کو واپس لاتا ہے۔
Comments are closed.