ایس پی کالج سرینگر کے باہر جھگڑے میں نوجوان زخمی، علاج کیلئے اسپتال منتقل

سرینگر /21مئی / ٹی آئی نیوز

ایس پی کالج سرینگر کے باہر اس وقت سنسنی کا ماحول دیکھنے کو ملا جب دو گروہوں کے درمیان آپسی جھگڑے میں ایک نوجوان زخمی ہو گیا جس کے بعد اس کو علا ج کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا

عین شاہدین کے مطابق اس جھگڑے میں لڑکوں کا ایک گروپ شامل تھا، جس کے دوران ایک لڑکا زخمی ہوا، جسے فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال لے جایا گیا۔
زخمی لڑکے کی شناخت سوزین وانی ساکنہ فتح کدل سرینگر کے بطور ہوئی ہے ۔ا بتدائی رپورٹوں سے پتہ چلتا ہے کہ اس پر تیز دھار ہتھیار سے حملہ کیا گیا تھا

دریں اثنا، پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہے ۔

Comments are closed.