سرحدی کشیدگی :پاکستان نے ایک بار پھر جنگ بندی کی خلاف ورزی کی، فوج کی جوابی کارروائی
جموں، 4 مئی
پاکستانی فوج نے جموں و کشمیر کے مختلف حصوں میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر چھوٹے ہتھیاروں سے فائرنگ کر کے جنگ بندی کی خلاف ورزی جاری رکھی ایک دفاعی ترجمان نے اتوار کو یہاں بتایا کہ 3-4 مئی کی درمیانی شب پاکستانی فوج کی چوکیوں نے جموں و کشمیر کے کپواڑہ، بارہمولہ، پونچھ، راجوری، مینڈھر، نوشہرہ، سندر بنی اور اکھنور کے ملحقہ علاقوں میں لائن آف کنٹرول کے پارچھوٹے ہتھیاروں سے بلا اشتعال فائرنگ شروع کی۔
انہوں نے کہا، ’’ہندوستانی فوج نے فوری اور مناسب جواب دیا‘‘۔
قابل ذکر ہے کہ 22 اپریل کو پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد ہندوستان اور پاکستان کے درمیان سرحد پر کشیدگی بڑھ گئی۔
Comments are closed.