ہندوارہ میں 3 منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

سری نگر، 4 مئی

منشیات کے خلاف مہم کو وسیع پیمانے پر جاری رکھتے ہوئے پولیس نے شمالی کشمیر کے قصبہ ہندوارہ میں الگ الگ کارروائیوں کے دوران 3 منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے ممنوعہ مواد بر آمد کیا ہے۔

ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ پولیس پوسٹ زچلڈارا کی ایک ٹیم نے سلطان پورہ برج پر ایک مشکوک شخص کو روکا۔
انہوں نے کہا کہ تلاشی کے دوران اس کی تحویل سے 6 گرام برائون شوگر جیسا مواد بر آمد کیا گیا جس کے بعد اس کی موقع پر ہی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔
گرفتار شدہ کی شناخت راجا ہاشم خان ولد راجا الطاف خان ساکن رنگہ پٹھ کرال گنڈ کے طور پر کی گئی ہے۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ پولیس پوسٹ لنگیٹ کی ایک ٹیم نے گنڈ کہرو پر ایک ناکے کے دوران ایک مشکوک شخص کو روکا۔
انہوں نے کہا کہ تلاشی کے دوران اس کی تحویل سے 8.45 گرام ہیرائن جیسا مواد بر آمد کیا گیا جس کے بعد اس کو موقع پر ہی گرفتار کیا گیا۔
گرفتار شدہ کی شناخت نوید رحمان دھوبی ولد عبدالرحمان دھوبی ساکن دنگی وچھی رفیع آباد کے طور پر کی گئی۔
پولیس بیان میں کہا گیا کہ اسی طرح کی ایک اور کارروائی کے دوران پولیس پوسٹ ماگان کی ایک ٹیم نے بٹہ پورہ میں ایک مشکوک شخص کو روکا۔
انہوں نے کہا کہ تلاشی کے دوران اس کی تحویل سے 7 گرام ہیرائن جیسا مواد بر آمد کیا گیا جس کے اس کو گرفتار کیا گیا۔
گرفتار شدہ کی شناخت بشارت احمد بٹ ولد عبدالرحیم بٹ ساکن ماگام ہندوارہ کے طور پر کی گئی ہے۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ تینوں نکے خلاف پولیس اسٹیشن ہندوارہ میں متعلقہ دفعات کے تحت مقدمے درج کئے گیے اور اس ضمن میں مزید تحقیقات جاری ہے۔
انہوں نے عوام سے معاشرے سے منشیات کی لعنت کو روکنے میں پولیس کے ساتھ تعاون کرنے کی اپیل کی ہے۔

Comments are closed.