عشمقام اننت ناگ میں تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے شہری لقمہ اجل
سرینگر /04مئی / ٹی آئی نیو ز
جنوبی ضلع اننت ناگ کے عشمقام علاقے میں سڑک کے ایک المناک حادثہ میں مقامی شہری لقمہ اجل بن گیا
تفصیلات کے مطابق علاقے میں اتوار کو تیز رفتار گاڑی کی زد میں آکر ایک شخص کی جان چلی گئی۔
حکام نے بتایا کہ شہری جس کی شناخت اعجاز احمد خادم ساکنہ گمبو عشمقام کے بطور ہوئی کو کے پی روڑ پر ایک تیز رفتار گاڑی نے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں وہ شدید طور پر زخمی ہو گیا ۔
انہوں نے کہا کہ اسے فوری طور پر سب ڈسٹرکٹ اسپتال سیر لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے گورئمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ ریفر کر دیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے ۔
Comments are closed.