لل دید اسپتال سرینگر میں اضافی بلاک کی تعمیر ،حکومت نے کنٹریکٹ کمیٹی تشکیل دی

سرینگر /17جون /

جموں کشمیر حکومت نے لل دید اسپتال سرینگر کے توسیعی کام کیلئے کنٹریکٹ کمیٹی تشکیل دے دی۔

اس ضمن میںجاری ایک سرکاری حکمنامہ میں لکھا گیا ہے کہ محکمہ خزانہ کے SO-15آف 2020 مورخہ 09جنوری 2020 کے مطابق لل دید اسپتال سرینگر کے بلاک کی تعمیرکے کام کیلئے ٹھیکہ دینے کیلئے کنٹریکٹ کمیٹی کی تشکیل کے لیے منظوری دی گئی ہے۔اس کمیٹی کی سربراہی محکمہ تعمیرات عامہ (آر اینڈ بی) کے انتظامی سیکرٹری کریں گے اور اس میں مختلف انجینئرنگ اور فنانس شعبوں کے سینئر افسران شامل ہوں گے۔

مکمل کمیٹی میں ڈائریکٹر جنرل کوڈز، فنانس ڈپارٹمنٹ، انجینئر ان چیف، پبلک ورکس (آر اینڈ بی)، چیف انجینئر پبلک ورکس (آر اینڈ بی) سنٹرل کشمیر، چیف انجینئر، ڈیزائن انسپکشنز اینڈ کوالٹی کنٹرول، چیف انجینئر، مکینیکل اینڈ اسپتال ڈائریکٹوریٹ، کشمیر، ڈائریکٹر، پلاننگ ڈیولپمنٹ اینڈ مانیٹرنگ ڈیپارٹمنٹ، ڈائریکٹر فنانس، پبلک ورکس (آر اینڈ بی) شامل ہیں۔

مزید یہ حکم دیا گیا ہے کہ کمیٹی کا مینڈیٹ 40کروڑ سے زیادہ کے تمام انفرادی کاموں کے لیے ہوگا۔ محکمے کی طرف سے عملدرآمد کیا جائے۔

Comments are closed.