شب ِمعراج ﷺ کی تقریبِ سعید، وادی بھر میں عظیم الشان اجتماعات

سرینگر /27جنوری / ٹی آئی نیوز

شب ِمعراج ﷺ کی تقریبِ سعید کے موقعہ پرآ ثارشریف درگاہ حضرتبل کے ساتھ ساتھ شہر سرینگراوروادی بھر کی مساجد وخانقاہوںمیں عظیم الشان،رُوح پرور اجتماعات اوربابرکت مجالس کاانعقاد ہوا،جس دوران علمائے کرام نے فلسفہ معراج العالم پر ہزاروں فرزندان توحید کے روبرﺅ روشنی ڈالی۔
ادھر جموں وکشمیر کے آرپار تمام مساجد،خانقاہوں ،زیارت گاہوں ،دینی مدارس اوردرسگاہوں میں بھی روح پروراوربابرکت اجتماعات کا اہتمام کیاگیا جہاں سرکردہ علمائے دین ،اسلامی مفکرین ،واعظ،خطیب ،مبلغین اورائمہ مساجد نبی برحق ،حضور پُرنور حضرت محمد مصطفےٰ احمد مجتبیٰ ﷺ کی اللہ تبارک وتعالیٰ کیساتھ ملاقات(معراج العالم) پر روشنی ڈالی۔

اس دوران گھروں میں بھی عبادات، نوافل ، روحانی محافل اور خصوصی دعاﺅں کا اہتمام ہواجسکے دوران معمروبیمارافراد،خواتین اوربچے وبچیاں رسول مقبول ﷺ کے تئیں اپنی والہانہ عقیدت کااظہار کرتے ہوئے اللہ تعالی کے حضور سربسجود ہونے کے علاوہ رات بھر درودحضورﷺ میں محو رہیں ۔

Comments are closed.