کولگام ، بارہمولہ ، اننت ناگ اور اونتی پورہ میں07 منشیات فروش گرفتار ،ممنوعہ اشیاءبرآمد
سماج سے منشیات کی لعنت کو ختم کرنے کی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے پولیس نے کولگام ، بارہمولہ، اننت ناگ اور اونتی پورہ میں 07 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا اور ان کے قبضے سے ممنوعہ مادہ برآمد کیا۔
تفصیلات کے مطابق کولگام میں تھانہ کولگام کی پولیس ٹیم نے چاولگام، کلگام میں قائم ایک ناکہ پر ایک مشکوک شخص کو روکا۔ دوران تلاشی اس کے قبضے سے 02 کلو پوست کی بھوسے جیسی ممنوعہ مادہ برآمد ہوئی۔ اس کی شناخت معشوق احمد ہلہ ولد عبدالرشید ہلہ ساکن ویس بٹ پوٹا، کولگام کے طور پر کی گئی ہے۔اسی دوران بارہمولہ میں پولیس چوکی اولڈ ٹا¶ن بارہمولہ کی ایک پولیس ٹیم نے انچارج پولیس پوسٹ اولڈ ٹا¶ن بارہمولہ کی سربراہی میں جنباز پورہ بارہمولہ میں قائم ایک ناکہ پر ایک مشکوک شخص کو روکا۔ تلاشی کے دوران اس کے قبضے سے سائیکو ٹراپک مادے کے 288 کیپسول برآمد ہوئے۔
اس کی شناخت اعزاز احمد صوفی ولد غلام حسن ساکنہ چکلو کے بطور ہوئی ہے۔ادھر اننت ناگ میں، سری گفوارہ پولیس اسٹیشن کی ایک پولیس ٹیم نے سرہامہ لنک روڈ پر قائم ایک ناکہ پر ایک مشتبہ شخص کو پکڑا جس میں ایک بیگ تھا۔ اس کی شناخت عبدل رحمان میر، داماد محمد اکبر نینگرو ساکن سرہامہ کے طور پر کی گئی ہے۔ تلاشی کے دوران اس کے بیگ سے 1.270 کلو گرام بھنگ کا پا¶ڈر برآمد ہوا۔مزید برآں، مخصوص اطلاع کی بنیاد پر تھانہ مٹن کی ایک پولیس ٹیم نے جاوید احمد پڈر ولد غلام احمد پڈر ساکنہ پتھنبل مٹن کے گھر پر چھاپہ مارا۔ تلاشی کے دوران مذکورہ مکان سے 5 کلو گرام چرس پا¶ڈر برآمد ہوا۔
ادھر اونتی پورہ میں، ایس ایچ او پولیس اسٹیشن پامپور کی نگرانی میں پولیس اسٹیشن پامپور کی ایک پولیس ٹیم نے گالیندر کراسنگ پر قائم ایک ناکہ پر ایک اسکوٹی کو روکا جس پر دوافراد سوار تھے۔ ان کی شناخت اویس گل ولد محمد بٹ ساکنہ درنگبل پامپور، طارق آحمد شیخ ولدغلام قادر ساکنہ تلباغ پامپور اور مشتاق آحمد میر ولد عبدل خالق میر ساکنہ نمبلبل پامپور کے طور پر ہوئی ہے۔ دوران تلاشی ان کے قبضے سے 8.160 کلو گرام پوست کی بھوسے جیسی مادہ برآمد ہوئی۔ مذکورہ جرم میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی ضبط کر لی گئی ہے۔تمام ملزمان کو گرفتار کر کے متعلقہ تھانوں میں قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
Comments are closed.