معراج عالم ﷺ:وزیر اعلیٰ ، لیفٹنٹ گورنر ، محبوبہ مفتی اور ڈاکٹر فاروق سمیت دیگر ان کی مبارکباد

سرینگر /27جنوری /

وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ ، لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا ، نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبد اللہ ، پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی سمیت دیگر سیاسی رہنماﺅں نے معراج عالم کی مقدس تقرےب سعےد پر مسلمانانِ عالم خصوصاً رےاست کے فرزندانِ توحےد کو مبارکباد پےش کرتے ہوئے رب العزت کے دربار مےں دست بہ دعاءہوکر دعا کی ہے ۔

وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ نے شب معراج کے موقعہ پر عوام الناس کو مبارک باد پیش کی ہے ۔ عمر عبداللہ نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں شب معراج اور حضرت صاحبِ معراج ﷺ کے تقرےب سعےد پر مسلمانانِ رےاست کو مبارکباد پےش کےا۔ اُنہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ ہمےں اسلام کے دکھائے ہوئے راستے ےعنی صراط المستقےم پر چلنے پر گامزن کرےں اور نماز پنجگانہ نماز ادا کرنے کی توفےق عطا کرےں۔

اسی دوران لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے بھی عوام کا مبارک باد پیش کی ہے ۔

دھر پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے بھی معراج النبی (ص) کے پرمسرت موقع پر امت مسلمہ بالخصوص جموں و کشمیر کے عوام کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوںنے کہا کہ یہ بابرکت رات ہمارے پیارے نبی محمد (ص) کے الہی سفر کی نشاندہی کرتی ہے، ایک ایسا واقعہ جو خالق اور اس کی مخلوق کے درمیان حتمی تعلق کی علامت ہے۔محبوبہ مفتی نے کہا ” معراج النبی (ص) صرف ایک معجزاتی واقعہ نہیں ہے۔ یہ روحانی بلندی، اخلاقی سالمیت، اور ہماری زندگیوں میں ایمان کی اہمیت کی گہری یاد دہانی ہے۔ اسراءو معراج کا سفر نمایاں کرتا ہے“۔

نےشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے معراج عالم کی مقدس تقرےب سعےد پر مسلمانانِ عالم خصوصاً رےاست کے فرزندانِ توحےد کو مبارکباد پےش کرتے ہوئے رب العزت کے دربار مےں دست بہ دعاءہوکر دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ اِس عظےم، بابرکت اور فضےلت والے شب کے طفےل سے رےاستی عوام کو مشکلات اور مصائب سے نجات دے۔

Comments are closed.