سرحدوں پر چوکس فوجیوں کی تعیناتی سے عوام گھروں میں چین کی نیند سوتے ہیں / وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ

سرحدوں پر چوکس فوجیوں کی تعیناتی سے عوام گھروں میں چین کی نیند سوتے ہیں کی بات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ نے کہا کہ مسلح افواج کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنے کیلئے پرعزم ہیں ۔

جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا کہ فوجیوں کی چوکسی کی وجہ سے لوگ رات کے وقت چین کی نیند سوتے ہیں۔اکھنور جموں میں فوج کی جانب سے منعقدہ ایک تقریب کے حاشیہ پر بات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا کہ نے اپنی خدمات کے دوران فوج کے سابق فوجیوں کی خدمات اور قربانیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا”آپ وہ لوگ ہیں جنہوں نے کل کے لیے پریشان نہیں کیا، آپ نے اپنی پوری خدمت میں قربانیاں دی ہیں“۔

انہوں نے کہا ”اب آپ کا خیال رکھنے کی ہماری باری ہے۔ اگر ہم رات کو سوتے ہیں تو یہ لائن آف کنٹرول پر آپ کی چوکسی کی وجہ سے ہے۔ ہمیں پختہ یقین ہے کہ آپ سرحدوں کی اچھی طرح دیکھ بھال کر رہے ہیں۔ “ عمر عبداللہ نے مزید یقین دلایا کہ جموں و کشمیر کی حکومت بھرتی کے عمل میں سروس مینوں کے لیے رکھے گئے تحفظات کا خیال رکھے گی۔عمر عبداللہ نے تقریب میں اپنے خطاب کے دوران کہا کہ مسلح افواج نے قوم کے لیے اپنی جانیں دیں۔ اس ملک کا خیال رکھا ہے.

Comments are closed.