لاسی پورہ پلوامہ میں کولڈ سٹوریج یونٹ سے گرنے کے بعد مزدور از جاں ،چار دیگر زخمی
لاسی پورہ پلوامہ میں کولڈ سٹوریج یونٹ سے گرنے کے بعد رفیع آباد کا مزدور از جاں ہو گیا جبکہ چار دیگر زخمی ہو گئے ۔
اطلاعات کے مطابق لاسی پورہ پلوامہ میں کولڈ اسٹوریج یونٹ میں اونچائی سے گرنے سے ایک مزدور اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا جبکہ چار دیگر زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو فوری طور پر ضلع اسپتال پلوامہ منتقل کیا گیا
مہلوک مزدور کی شناخت سجاد احمد میر ولد محمد یوسف میر ساکن روحامہ رفیع آباد کے نام سے ہوئی ہے۔
زخمیوں کی شناخت امرتسر کے جگپریت سنگھ، بڈگام کے اعجاز احمد کمار، بڈگام کے ہلال احمد راتھر اور بارہمولہ کے نصیر احمد میر کے طور پر ہوئی ہے۔اسپتال ذرائع نے بتایا کہ زخمیوں کا علاج جاری ہے۔
ادھر پولیس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔
Comments are closed.