ایشاءکا سب سے بڑا باغ ” ٹولیپ گارڈ ن “ عوام کیلئے بند
سرینگر میں ایشیا کا سب سے بڑا ٹیولپ گارڈن مقامی و غیر مقامی سیاحوں کیلئے بند کردیا گیا ۔
وادی میں درجہ حرارت میں اضافے کی وجہ سے اس باغ کو 16 مارچ کو سیاحوں کے لیے کھول دیا گیا تھا، جو مقررہ وقت سے تقریباً 10 سے 15 دن پہلے تھا۔ باغ کھلنے کے ساتھ ہی ٹیولپ گارڈن میں سیاحوں کا بھاری رش دیکھنے کو ملا جبکہ رواں سیزن میں 3لاکھ 80ہزار مقامی و غیر مقامی سیاحوں نے باغ کی سیر کی اور وہ لطف اندوز ہو گئے ۔
حکام کے مطابق رواں سیاحتی سیز ن میں 2لاکھ سے زیادہ مقامی سیاحوں کے علاوہ 12 سو کے قریب غیر ملکی سیاحوں نے ٹولیپ گارڈن کا رخ کیا ۔
خیال رہے کہ حکا م نے گزشتہ دنوں اعلان کیا تھا کہ ٹولیپ کمیٹی کی سفارش کے بعد باغ کو 16اپریل سے بند کیا جائے گا جس کے بعد جمعرات کو باغ کو مقامی و غیر مقامی سیاحوں کیلئے بند کردیا گیا ۔ خیال رہے کہ ٹولیپ گارڈ ن میں گزشتہ سال 3لاکھ کے قریب سیاحوں نے سیر کی تاہم امسال اس تعداد میں مزید اضافہ درج ہوا اور گزشتہ سال کے مقابلے میں امسال سیاحوں کی تعداد میں اضافہ درج کیا گیا ۔
Comments are closed.