عمر عبداللہ نے خاتون آفیسر کے اچانک انتقال پر رنج وغم کا اظہار کیا

سری نگر16دسمبر

جموں وکشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے پیر کو ’جے کے اے ایس‘ آفیسر کے اچانک انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔

وزیر اعلیٰ نے ایکس پر لکھا :’ایک نوجوان’ جے کے اے ایس‘ آفیسر نمشا ڈوگرا کے اچانک انتقال پر دکھ ہوا ہے۔ ‘

انہوں نے کہاکہ خاتون آفیسر نے اپنے پیچھے دو چھوٹے بچوں اور شوہر بھوپندر کو چھوڑا ہے۔

عمر عبداللہ کے مطابق بھوپندر ایک پولیس آفیسر ہے اور وہ اس وقت پونچھ میں اپنے فرائض انجام دے رہا ہے۔

Comments are closed.