ریاسی سڑک حادثے میں نو زائد سمیت تین افراد ہلاک، تین دیگر زخمی
جموں 2 نومبر
جموں وکشمیر کے ریاسی ضلع کے چسانہ علاقے میں ہفتے کی صبح گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں کمسن بچے سمیت تین افراد ہلاک جبکہ تین دیگر زخمی ہوئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق ہفتے کی صبح ریاسی کے چسانہ علاقے میں اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب ایک گاڑی کو حادثہ پیش آیا ۔معلوم ہوا ہے کہ حادثے کی خبر پھیلتے ہی مقامی لوگ جائے موقع پر پہنچے اور زخمیوں کو طبی امداد کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا جہاں پرکمسن بچے سمیت تین افراد زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسے۔
مہلوکین کی شناخت سندور سنگھ ، کچا دیوی اور ایک کمسن وکی(نام تبدیل) کے بطور کی گئی ہے۔پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔دریں اثنا جموں وکشمیر اپنی پارٹی کے صدر سید الطاف بخاری نے اس حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے غمزدہ کنبوں کو تعزیت پیش کی ہے۔انہوں نے ’ایکس‘ پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا: ’ریاسی کے چسانہ علاقے میں ایک سڑک حادثے میں 10 ماہ کے بچے سمیت تین جانوں کے المناک نقصان کے بارے میں سن کر بہت تکلیف ہوئی‘۔ان کا کہنا تھا: ’میں متاثرین کے اہل خانہ کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں۔ اللہ تعالیٰ ان کو یہ عظیم نقصان برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور مرحومیں کی روح کو ابدی سکون عطا فرمائے‘۔
Comments are closed.