وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ہی جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ بحال ہوگا: عمر عبداللہ
سری نگر، 6 جون
جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ہی جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ بحال ہوگا انہوں نے جمعہ کے روز کٹرہ میں وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف چناب ریل پل کا افتتاح کرنے کے بعد لوگوں کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا: ‘میری خوش قسمتی ہے کہ میں جموں و کشمیر کے تمام ریلوے پروجیکٹوں میں وزیر اعظم کے ساتھ منسلک رہا ہوں پہلا، جب اننت ناگ ریلوے اسٹیشن کا افتتاح ہوا، دوسرا، جب بانہال ریلوے ٹنل کا افتتاح ہوا’۔
ریاستی درجے کی بحالی کا مسئلہ اٹھاتے ہوئے انہوں نے مذاق میں کہا کہ ‘ایل جی منوج سنہا کو ایک جونیئر پوزیشن سے اپنے موجودہ عہدے پر ترقی دی گئی جبکہ مجھے ریاست کے وزیر اعلیٰ سے تنزلی کرکے یونین ٹریٹری کا وزیر اعلیٰ بنا دیا گیا’۔
سال 2014 میں اقتدار سنبھالنے کے بعد وزیر اعظم مودی کے کٹرا کے پہلے دورے کو یاد کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا: ‘یہ ایک اتفاق ہے کہ 2014 میں اس تقریب میں چار لوگ موجود تھے اور آج وہ چاروں ایک بار پھر اس اسٹیج پر آپ کے ساتھ بیٹھے ہیں’۔
انہوں نے کہا: ‘میں اس وقت ایک ریاست کا وزیر اعلیٰ تھا لیکن آج ایک یونین ٹریٹری کا وزیر اعلیٰ ہوں لیکن مجھے پورا یقین ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ہی جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ بحال ہوگا’۔
عمر عبداللہ نے سابق وزیر اعظم آنجہانی اٹل بہاری واجپئی کو جموں-بارہمولہ ریل پروجیکٹ کو قومی اہمیت کے پروجیکٹ کا درجہ دینے پر بھی خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا: ‘یہ پروجیکٹ 1983-84 میں شروع کیا گیا تھا’۔
انہوں نے کہا: ‘ میں نے میڈیا کو مذاق میں بتایا کہ جب یہ پروجیکٹ شروع ہوا تو میں آٹھویں جماعت کا طالب علم تھا۔ آج میں 55 سال کا ہوں، میرے بچے کالج سے فارغ التحصیل ہیں اور آخر کار یہ منصوبہ مکمل ہو گیا’۔
انہوں نے نئی ٹرین لائن کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا: ‘ یہ خطے کے لیے ایک بڑا اعزاز ہے، خاص طور پر بارش کی وجہ سے شاہراہوں میں رکاوٹوں کے دوران، جب بھی بارش ہوتی ہے اور ہائی وے بند ہو جاتی ہے، تو ہوائی سفر کا کرایہ بڑھا جاتا ہے،عام طور پر جن ٹکٹوں کی قیمت 5 ہزار روپیہ ہوتی ہے وہ یکایک 8 ہزار روپیہ تک پہنچ جاتی ہیں لیکن اب اس ٹرین سے یہ استحصال کم ہو جائے گا، اور سفر آسان ہو جائے گا’۔
عمر عبداللہ نے مقامی زراعت کے لیے ریلوے رابطے کے اقتصادی فوائد پر بھی روشنی ڈالی۔
انہوں نے کہا: ‘ہمارے سیب، چیری اور دیگر پھل اب زیادہ مؤثر طریقے سے ملک بھر کی منڈیوں تک پہنچ سکتے ہیں اور مجھے امید ہے کہ آخر کار عالمی منڈیوں تک ان کی رسائی ہوگی’۔
انہوں نے جموں اور سری نگر رنگ روڈ، دہلی-امرتسر-کٹرا ایکسپریس وے، جموں-سری نگر ہائی وے فور لیننگ پروجیکٹ اور جموں اور سری نگر دونوں ہوائی اڈوں کی توسیع کا حوالہ دیتے ہوئے بنیادی ڈھانچے پر مرکزی حکومت کے عزم کو تسلیم کرتے ہوئے کہا: ‘’ہمارا پورا ارادہ اور پرعزم کوشش ہے کہ ان پروجیکٹوں کو تیزی سے مکمل کیا جائے اور آپ کے ’وکیسٹ جموں کشمیر، وکسٹ بھارت‘ کے نعرے کو پورا کیا جائے’۔وزیر اعلیٰ نے وزیر اعظم نریندر مودی کا دلی شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی اور کہا کہ جموں و کشمیر کے لوگ مزید جامع ترقی کے منتظر ہی
Comments are closed.