ٹی آ ر سی سرینگر میں گرینیڈ دھماکہ،11افراد زخمی ، علاج کیلئے اسپتال منتقل
سرینگر /03نومبر /
سنڈ ے مارکیٹ کی غیر معمولی بھیڑ بھاڑ کے بیچ شہر سرینگر کے ٹی آر سی میں اتوار کے بعد دو پہر اس وقت سنسنی اور خوف گیاجب نا معلوم مسلح افراد نے لوگوں کی بھیڑ بھاڑ میں گرینیڈ داغا جس کے نتیجے میں11شہری زخمی ہو گئے ۔ گرینیڈ حملے کے بعد پولیس و سیکورٹی فورسز اہلکاروں نے پورے علاقے کو محاصرے میںلیکر حملہ آوروں کی تلاش شروع کرد ی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سنڈے مارکیٹ کے پیش نظر شہر سرینگر کے مصروف ترین بازار ٹی آ ر سی میں اتوار کے دوپہر اس وقت افرا تفری کا ماحول پھیل گیا جب نا معلوم افراد نے لوگوں کی بھیڑ بھاڑ میں گرینیڈ داغا ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سیکورٹی فورسز کو نشانہ بنانے کے غرض سے گرینیڈ داغا گیا تاہم وہ نشانہ چوک کر بھیڑ بھاڑ علاقے میں زور دار دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا ۔
ذرائع نے بتایا کہ گرینیڈ پھٹ جانے کے نتیجے میں وہاں افرا تفری کا ماحول پھیل گیا جبکہ لوگ اپنی جانوں کو بچانے کیلئے محفوظ مقامات کی جانب بھاگنے لگے جس کے بعد پولیس و سیکورٹی فورسز نے جائے واردات پر پہنچ کر وہاں ایک درجن کے قریب لوگوںکو زخمی حالات میںپایا ۔ جس کو فوری طور پر سرینگر کے صدر اسپتال علاج و معالجہ کیلئے منتقل کیا گیا ۔
صدر اسپتال سرینگر کے میڈیکل سپر انٹنڈ نٹ نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ 11زخمیوں کو علاج کیلئے اسپتال لایا گیا ۔انہوں نے کہا کہ زخمیوں کی حالت مستحکم ہے اور ان پر نگاہ بنی ہوئی ہے ۔
پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ عسکریت پسندوں نے اتوار کے روز بھیڑ بھاڑ والے علاقے میں نا معلوم سمت سے گرینیڈ پھنکا جو نشانہ چوک کر سڑک پر زوردار دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ گرینیڈ دھماکے میں 11افراد زخمی ہو گئے جن کو اگرچہ علاج کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا ۔
Comments are closed.