عمرعبداللہ کی لوگوں کو عید الضحیٰ کی مبارکباد دی

سری نگر، 7 جون

جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے عید الضحیٰ کے مبارک موقع پر لوگوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔

انہوں نے دعا کی کہ یہ مقدس موقع اتحاد، ہمدردی اور مشترکہ انسانیت کے رشتوں کو مضبوط کرے۔

واضح رہے کہ آج ملک بھر کے ساتھ ساتھ جموں وکشمیر میں بھی عید الضحیٰ انتہائی تزک و احتشام اور مذہبی عقیدت کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔

وزیر اعلیٰ نے لوگوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں کہا ’عید الضحیٰ مبارک؛میں سب کے لیے امن، خوشحالی اور برکات کا خواستگار ہوں‘۔

Comments are closed.