خانیار سرینگر میں مسلح تصادم آرائی شروع

سری نگر، 2 نومبر:

سرینگر کے خانیار علاقے میں عسکریت پسندوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان تصادم شروع ہوا ہے ۔

ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ پولیس اور سیکورٹی فورسز کی ایک ٹیم نے ایک خاص ان پٹ پر خانیار میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی۔

افسر نے مزید کہا کہ جیسے ہی مشترکہ ٹیم مشتبہ علاقے کی طرف پہنچی، چھپے ہوئے عسکریت پسندوں نے مشترکہ پارٹی پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ایک تصادم شروع ہوا۔

رپورٹ درج ہونے تک وقفے وقفے سے فائرنگ کا تبادلہ جاری تھا

Comments are closed.