مزہامہ بڈگام میں فائرنگ ،دو غیر ریاستی مزدور زخمی

سرینگر /یکم نومبر /

وسطی ضلع بڈگام کے مزہامہ ماگام علاقے میں مسلح بندوق برداروں نے دو غیر ریاستی شہریوں کو نشانہ بنا کر ان پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گئے ۔

دونوں کو علاج کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔

سی این آئی کے مطابق وسطی ضلع بڈگام کے مزہامہ ماگام علاقے میں نامعلوم بندوق برداروں نے دو غیر مقامی شہریوں پر گولیاں چلائی ۔ ذرائع نے بتایا کہ مسلح ملی ٹنٹوں نے جمعہ کی شام مزہامہ کے قریب دو غیر مقامی شہریوں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دونوں افراد زخمی ہوئے۔جنہیں فوری طور پر علاج کیلئے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔ان کی شناخت سنجے اور عثمان دونوں یوپی کے رہنے والے کے طور پر کی گئی ہے۔ وہ جل جیون پروجیکٹ میں بطور ورکر لگے ہوئے تھے

۔پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مسلح ملی ٹنٹوں نے دو غیر ریاستی شہریوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گئے ۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملہ میںکیس درج کر لی گئی ہے جبکہ حملہ آوروں کو ڈھونڈ نکالنے کیلئے بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کر دیا گیا ہے ۔

Comments are closed.