جموں و کشمیر میں دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد 90 فیصد سے زیادہ دہشت گردی کا خاتمہ ہو گیا / رام داس اتھوالے

سرینگر /26ستمبر /

جموں و کشمیر میں دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد 90 فیصد سے زیادہ دہشت گردی کا خاتمہ ہو گیا ہے کی بات کرتے ہوئے سماجی انصاف کے وزیر مملکت اور ریپبلکن پارٹی آف انڈیا کے رہنما رام داس اتھوالے نے کہا کہ وزیر اعظم مودی نے یقین دلایا ہے کہ جموں و کشمیر کو ریاست کا درجہ بحال کیا جائے گا۔

سرینگر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سماجی انصاف کے وزیر مملکت رام داس اتھوالے نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے جموں و کشمیر میں دفعہ 370 کو منسوخ کرنے کے بعد 90 فیصد سے زیادہ دہشت گردی کا خاتمہ ہو چکا ہے۔انہوں نے کہا ” جموں و کشمیر آگے بڑھ رہا ہے اور دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد مختلف ترقیاتی کام جاری ہیں۔ “ انہوں نے الزام لگایا کہ نیشنل کانفرنس، پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی اور کانگریس نے جموں و کشمیر کو تباہ کیا ہے اور علیحدگی پسندی پھیلانے کے علاوہ لوگوں کو دھوکہ دیا ہے۔اٹھاولے نے کہا کہ وزیر اعظم مودی نے یقین دلایا ہے کہ جموں و کشمیر کو ریاست کا درجہ بحال کیا جائے گا۔

ریپبلکن پارٹی نے وادی کشمیر کے راج پورہ، بارہمولہ، سوناواری اور گلمرگ کے علاقوں سے چار امیدوار کھڑے کیے ہیں، اتھوالے نے کہا کہ اگر پارٹی کا کوئی امیدوار الیکشن جیتتا ہے تو وہ بی جے پی حکومت کی حمایت کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی سیاحت کو فروغ دے گی، ہسپتال، سڑکیں اور پل تعمیر کرے گی اور بجلی کے بلوں کے مسئلہ کو حل کرنے کے علاوہ بے روزگار نوجوانوں کو ملازمتیں فراہم کرے گی اور جموں و کشمیر میں منشیات کی لعنت کے خلاف لڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی ان نوجوانوں کی بحالی کرے گی جو عسکریت پسندی میں شامل نہیں ہونا چاہتے۔

Comments are closed.