مرکزی وزارت داخلہ نے لداخ میں 5 نئے اضلاع قائم کرنے کا کیا اعلان

سرینگر /26اگست / ٹی آئی نیوز

ایک اہم پیش رفت میں مرکزی وزارت داخلہ نے مرکز کے زیر انتظام علاقے لداخ میں پانچ نئے اضلاع قائم کرنے کا اعلان کیا ہے

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس “پر ایک پوسٹ میںوزیر داخلہ امیت شاہ نے لکھا ” صوبہ لداخ میں پانچ نئے اضلا ع قائم کئے جا رہے ہیں جن میں زنسکار ، دراس، شام، نوبرا اور چانگتھانگ شامل ہیں“۔

انہوں نے کہا کہ اضلاع ہر جگہ گورننس کو تقویت دے کر عوام کیلئے فوائد کو ان کی دہلیز تک پہنچائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا ”وزیر اعظم مودی حکومت لداخ کے لوگوں کیلئے پرچر مواقع پیدا کرنے کیلئے پرعزم ہے۔ “

Comments are closed.