چنار اردو کتاب میلہ کے ساتویں دن ’میرا تخلیقی سفر:مصنّفین سے ملاقات‘ کے عنوان سے پروگرام کا انعقاد
سری نگر، 23 اگست
چنار اردو کتاب میلہ کے ساتویں دن قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کے زیر اہتمام ’میرا تخلیقی سفر:مصنفین سے ملاقات’کے عنوان سے پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں ساہتیہ اکادمی ایوارڈ یافتہ مصنفہ ڈاکٹر صادقہ نواب سحر،مشہور شاعرہ ڈاکٹر شائستہ یوسف اور لسانیات کے ماہر پروفیسر اعجاز محمد شیخ شریک ہوئے جبکہ نظامت کے فرائض ڈاکٹر عبدالباری نے انجام دیے۔ اس موقعے پر مصنفین نے اپنے تخلیقی اور تصنیفی سفر کے بارے میں خیالات کا اظہار کیا اور اپنی تصانیف کا تعارف کراتے ہوئے اس کے موضوعات، زاویے اور جہات کو بیان کیا۔
چنار اردو کتاب میلہ /چنار بک فیسٹیول 25 اگست تک ایس کے آئی سی سی سری نگر میں چلے گا۔ 24 اگست کو اردو پویلین میں ساڑھے گیارہ بجے بچوں کا مقابلہ کہانی نویسی اور دوپہر ڈھائی بجے سے ’میرا تخلیقی سفر:مصنفین سے ملاقات‘ کے عنوان سے پروگرام کا انعقاد کیا جائے گا اس میں چندر بھان خیال اور ڈاکٹر قاسم خورشید شرکت کریں گئے۔
Comments are closed.