بارہمولہ میں نوجوان غرقآب

سری نگر،23جولائی

شمالی ضلع بارہ مولہ کے نامبلن علاقے میں نہانے کے دورن نوجوان پانی میں ڈو ب گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق منگل کے روز نامبلن بارہ مولہ میں معین احمد لون ولد غلام غلام حسن لون ساکن ہیون نارواو نہانے کے دوران پانی میں ڈوب گیا۔
نوجوان کے غرقآب ہونے کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگ اور پولیس ٹیم جائے موقع پر پہنچے اور ریسکیو آپریشن شروع کیا ۔ تاہم ابھی تک نوجوان کی لاش باز یاب نہیں کی جاسکی ہے۔
اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے

Comments are closed.