سمارٹ میٹر صارفین کی پری پیڈ موڈ میں منتقلی آخری مرحلے میں ، پوسٹ پیڈ پر واپس جانے کا امکان نہیں / کے پی ڈی سی ایل

سرینگر /03جولائی

کشمیر پاور ڈسٹری بیوشن کارپوریشن لمیٹڈ (کے پی ڈی سی ایل) نے ان خبروں کو یکسر مسترد کیا ہے جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ سمارت میٹر والے صارفین کو پری پیڈ سے واپس پوسٹ پیڈ موڈ میں تبدیل کیا جائے گا اور کہا کہ ان خبر وں میں کوئی صداقت نہیں ہے ۔

کے پی ڈی سی ایل ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں واضح کیا گیا کہ کشمیر ڈسکام تمام سمارٹ میٹر والے صارفین کو پری پیڈ موڈ میں تبدیل کر رہا ہے، 1.22 لاکھ صارفین پہلے ہی اس سسٹم میں تبدیل ہو چکے ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ سمارٹ میٹرڈ صارفین کی پری پیڈ موڈ میں منتقلی آخری مرحلے میں ہے اور پوسٹ پیڈ پر واپس جانے کا کوئی آپشن نہیں ہے۔

Comments are closed.