فوجی سربراہ کا عہدہ سنبھالنے کے محض دو دن بعد جنرل او پیندرا دیودی جموں وارد

ش
جموں / 03جولائی

فوجی سربراہ جنرل اوپیندرا دیودی دیگر افسران کے ہمراہ ہنگامی دورے پر بدھ کو جموں پہنچ گئے جس کے بعد انہوں نے پونچھ اور راجوری خطے میں لائن آف کنٹرول کے مختلف سیکٹروں کا دورہ کرکے سیکورٹی اور آپریشنل تیاریوں کا بھی جائزہ لیا اور وہاں تعینات فوجی اہلکاروں سے بات چیت کی ۔
جموں میںمقیم دفاعی ترجمان نے ا س کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ فوجی سربراہ جنرل اوپیندر دیودی بدھ کی صبح جموں پہنچ گئے جس کے بعد شمالی کمان کے فوجی کمانڈر لیفٹنٹ جنرل نوین سچیندرااور فوج کے نائٹ وائٹ کارپس کمانڈر اور دیگر انتظامیہ کے آفیسران کے ہمراہ پونچھ اور راجوری میں کنٹرول لائن کے علاقوں کا دورہ کیا اور وہاں سیکورٹی صورتحال کے ساتھ ساتھ آپریشنل تیاریوں کا بھی جائزہ لیا ۔

اس موقعہ پر انہوں نے پونچھ اور راجوری کے جنگلات میں جاری تلاشی آپریشن کے بارے میں بھی جانکاری حاصل کر لی ۔ دورے کے دوران فوجی سربراہ کا کہنا تھا کہ فوج کے حوصلے بلند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجموعی طور پر قومی سلامتی کے چیلنج ہیں ۔ آرمی چیف نے کہا کہ بھارت اور چین کے مابین بھارت کی مشترکہ اپروچ زمین پر ظاہر ہورہی ہے۔انہوںنے کہا کہ ہندوستان کو ”دو محاذ“خطرے کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار رہنا پڑے گا۔ دورے کے دوران آرمی چیف نے 93 انفنٹری بریگیڈ کے کچھ سابق فوجیوں سے بھی بات چیت کی۔

Comments are closed.