سال 1999کے بعد پہلی بار سرینگر میں دن کا درجہ حرارت 36 ڈگری کے قریب ریکارڈ

سرینگر /03جولائی /

ماہ جولائی میں درجہ حرارت میں اضافہ کے نتیجے میں پائی جانے والی شدید گرمی کی وجہ سے اہل وادی کیلئے رات دن تکلیف دہ ثابت ہو رہے ہیں وہیں گرمی میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے جس کی ایک کڑی کے تحت سرینگر میں بدھ کو بھی سخت ترین گرمی ریکارڈ کی گئی ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سرینگر میں بدھ کو بھی دن بھر شدید گرمی کی لہر جاری رہی جس دوران درجہ حرارت 35.6ڈگری سیلشس ریکارڈ کیا گیا ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سرینگر میں بدھ کو دن کا درجہ حرارت 35.6ڈگری ریکارڈ کیا گیاجبکہ اس کے ساتھ ساتھ قاضی گنڈ میں دن کا درجہ حرارت 34.5ڈگری ریکار ڈ کیا گیا ۔ جبکہ اس کے علاوہ کپواڑہ میں بھی دن کا درجہ حرارت 34.4ڈگری سے اوپر رہا ۔۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جموں میں بھی گرمی کی شدید لہر جاری ہے ۔

محکمہ کے مطابق وادی کشمیر میں آئندہ چند دونوں میں موسم میں تبدیلی آنے کے امکانات ہے ۔ اس دوران محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ وادی کشمیر میں آئندہ 24گھنٹوںمیں ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشیں ہونگی جس کے بعد گرمی کی لہر میں کمی ہو گی ۔

اسی دوران شدت گرمی کی تپیش سے بچنے کیلئے نوجوانوں کی طرف سے ندی نالوں اور دیاﺅں کا رخ کیا جاتا ہے اور گرمی سے راحت پانے کیلئے وہ تیراکی کا بھی مزہ لیں رہے ہیں ۔

Comments are closed.