اودھم پور میں 2 منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس
جموں، 8 جون
منشیات کے خلاف مہم کو جاری رکھتے ہوئے پولیس نے جموں و کشمیر کے ضلع اودھم پور کے رہامبل علاقے میں 2 منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے ممنوعہ مواد بر آمد کیا ہے۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اسٹیشن رہامبل کی ایک ٹیم نے پھالٹہ ناکہ پر معمول کی چیکنگ کے دوران دو افراد کو دھر لیا جنہوں نے پولیس کو دیکھ کر چھپنے کی کوشش کی۔
انہوں نے کہا کہ تلاشی کے دوران ان کی تحویل سے 5.1 گرام ہیروئن (پولی پوچ سمیت) جیسا ممنوعہ مواد بر آمد کیا گیا جس کے بعد دونوں کی بر سر موقع ہی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔
گرفتار شدگان کی شناخت سونو ولد چراگو رام ساکن دگلی چوپرا شاپ اودھم پور اور وشال کمار ولد منی رام ساکن مگہانی اودھم پور کے طور پر کی گئی۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن رہامبل میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے متعلقہ دفعات کے تحت ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئیں۔
Comments are closed.