ہند-پاک سرحد عبور کرتے ہوئے نوجوان گرفتار

فاضلکا 12 جون

بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے اہلکاروں نے پنجاب کے فاضلکا میں ہند- پاک سرحد پار کرنے والے ایک نوجوان کو گرفتار کرلیا ہے۔
بی ایس ایف کے جوانوں نے اتر پردیش کے رہنے والے جنید (20) کو اس وقت پکڑ لیا جب وہ خاردار تاریں عبور کر رہا تھا۔ وہ بھٹنڈہ کے کوٹ فتہ کا رہنے والا ہے اور اسکریپ ڈیلر کے طور پر کام کرتا ہے۔ اس نے پولیس کو بتایا کہ اس کی جان پہچان سوشل میڈیا پر پاکستان کی رہنے والی لڑکی سے ہوئی ۔ اس کے ب عد بات چیت کا سلسلہ شروع ہوا اور اسے اس سے پیار ہو گیا۔ جنید نے بتایا کہ وہ اپنی گرل فرینڈ سے ملنے پاکستان جا رہا تھا۔ اس کے بعد بی ایس ایف نے جنید کو پولیس کے حوالے کر دیا۔

تھانہ انچارج گرمیت سنگھ نے بتایا کہ نوجوان کے اہل خانہ سے رابطہ کیا جا رہا ہے تاکہ اس کے بارے میں معلومات حاصل کی جا سکیں۔

Comments are closed.