ہٹی وارہ اونتی پورہ کشتی الٹنے کا واقعہ: ایک اور لاپتہ غیر مقامی مزدور کی لاش برآمد
سرینگر/14مئی /
اونتی پورہ کے ہٹی وارہ علاقے میں کشتی الٹ جانے کے واقعہ کے بعد لاپتہ دوسرے مزدور کی نعش بھی بر آمد کر لی گئی ہے ۔
ہٹی وارہ اونتی پورہ میں مقامی لوگوں نے ایک غیر مقامی مزدور کی لاش برآمد کی۔برآمد ہونے والی لاش کی شناخت ہمانشو کمار ولد ٹیکا رام ساکنہ اتر پردیش کے بطور ہوئی ہے ۔
قابل ذکر ہے کہ چند روز قبل لیتہ پورہ پلوامہ کے ہٹی واڑہ علاقے میں نو افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی تھی جبکہ سات کو بچا لیا گیا تھا اور دو لاپتہ تھے اور ایک کو پیر کو اور ایک کو منگل کو نکال لیا گیا تھا۔
Comments are closed.