لوک سبھا انتخابات :سرینگر پارلیمانی حلقہ میں پُر امن ووٹنگ کیلئے تمام تر انتظامات کو حمتی شکل دی گئی / آئی جی پی کشمیر

سرینگر /12مئی / ٹی آئی نیوز

لوک سبھا انتخابات کے سلسلے میں سرینگر پارلیمانی حلقہ میں پُر امن ووٹنگ کیلئے تمام تر انتظامات کو حمتی شکل دی جا چکی ہے کی بات کرتے ہوئے انسپکٹرجنرل آف پولیس کشمیر زون وی کے بردی نے کہا کہ ووٹران کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کیلئے پُر عزم ہے ۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف انڈیا کی طرف سے طے شدہ رہنما خطوط کے مطابق، سبھی جگہ پر سیٹ کر دی گئی ہے۔آئی جی پی نے کہا کہ پولیس کے زاویے سے تمام انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ لوگ بڑی تعداد میں ووٹ ڈالنے آئیں۔

Comments are closed.