پینشنرس کے ساتھ زیادتیاں کا خاتمے اور حقوقِ کی بازیابی اولین ترجیح ۔قیوم وانی
جموں کشمیر کے معزژ پینشنرز نے لگاتار صلاح مشورے اور اسرار کے بعد آج سیول سوسائیٹی کے دفتر پر جموں وکشمیر کے پینشنرز کا ایک اہم اجلاس عبدل قیوم وانی کی صدارت میں منعقد ہوا ۔اجلاس میں تمام پینشنرز کے نمائندوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ مرحوم سمپت پرکاش جی کے فوت ہونے کے بعد پینشنرز سخت مشکلات اور مصائب کے شکار ہو رہے ہیں حالانکہ سمپت جی کے چند ساتھی اپنی طرف سے پینشنرز کے مسائل کے حوالے سے فکر مند ہیں لیکن وقت کا تقاضا ہے کہ آج کے حالات میں ایک مضبوط اور منظم پینشنرز کے پلیٹ فارم کی ضرورت ہے جو آنکھوں سے آنکھیں ملاکر بالا ایوانوں می بیٹھے حکمرانوں سے پینشنرز کے مسائل اور مشکلات پر ڈنکے کی چُوت بات کرنے می کوئی کسر باقی نہیں رکھی گے ۔ اس سلسلے میں ایک منظم پلیٹ فارم کو تشکیل دیا گیا جسکا نام پینشنرز یونائیٹڈ فرنٹ رکھا گیا اور اتفاق رائے سے سابقہ ملازم رہنما عبدل قیوم وانی کو اس تنظیم کا صدر نامزد کیا گیا اور اتفاق رائے سے ٹوئنٹی (بیس میمران پر مشتمل ایگزیکیٹیو کمیٹی کو بی تشکیل دے دی گئی جس میں جموں اور لداخ کے نمائندوں کو بی شامل کیا گیا جو صدر کے ساتھ صلاح مشورے کے بعد پینشنرز یونائیٹڈ فرنٹ کے مرکزی اور صوبائی کمیٹی تشکیل دینے کے ساتھ ساتھ ضلعی کمیٹیوں کو بھی تشکیل دے سکتے ہیں۔اجلاس کے آخر پر نامزد صدر عبدل قیوم وانی نے تمام زما دران سے تلقین کی کہ وہ اس تنظیم کو زمینی سطح پر جموں کشمیر اور لداخ کے تینوں صوبوں میں مضبوط اور منظم کرنے میں تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں اور آج سے ہی زمینی سطح پر پینشنرز کی بہبودی اور انکے مسائل کے حوالے سے متحرک ہو جائے اور ساتھ ہی سماجی معاملات اور سماجی مسائل کے حوالے سے اپنا کلیدی رول نبائے تاکہ ایک بہترین سماج کی تشکیل ممکن ہوسکے جسکی موجودہ حالات میں اشد ضرورت ہو تاکہ قوم کے مستقبل کو تاریخ ہونے سے بچایا جا سکے اجلاس کے آخر پر فیصلہ کیا گیا کی تیس مئی کو جنرل کونسل کا اجلاس طلب کیا گیا جسمِ آئندہ حکمتِ عملی اور تنظیمی معاملات کو حتمی شکل دی جاۓ گی اور آٹھ جون کو منظم پریس کانفرنس دی جاۓ گی جس می تنظیم کے مقاصد ، پینشنرز کے معاملات اور مسائل کے حل کے حوالے سے پریس کو آگاہ کیا جائے گا
Comments are closed.