راجوری میں گاڑی سڑک سے پھسلنے کے بعد دو فوجی اہلکار زخمی

راجوری، 10 مئی

راجوری ضلع میں دو فوجیوں کی گاڑی سڑک سے پھسل جانے سے زخمی ہو گئے۔

ذرائع نے بتایا کہ فوج کی ایک گاڑی کو NH 144A پر سب گرڈ اسٹیشن دھنما کے قریب حادثہ پیش آیا جس میں کینٹین کا سامان لے جانے والی ایک گاڑی سڑک سے پھسل گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ حادثے میں دو افراد زخمی ہوئے جن میں سے ایک کی حالت نازک ہے جنہیں علاج کے لیے اسپتال لے جایا گیا ہے۔

مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

Comments are closed.