پلوامہ کے نوجوان صحافی یاور رشید کو صدمہ جانکاہ ، والدہ انتقال کر گئیں

یہ خبر انتہائی دکھ کے ساتھ دی جاتی ہے کہ پلوامہ کے نوجوان صحافی اور کشمیر پریس سروس نمائندہ برائے پلوامہ یاور رشید کی والدہ ماجدہ گلشنہ بانو زوجہ عبد الرشید وگے ساکنہ ابہامہ پلوامہ مختصر علالت کے بعد اس 05مئی 2024بروز اتوار کو اس دنیائے فانی سے کوچ کرکے خالق حقیقی سے جا ملی ۔

مرحومہ شریف النفس خاتون تھیں ۔ مرحومہ کو آبائی علاقہ میں پُر نم آنکھوں کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا ۔

ادھر مرحومہ کے انتقال پر کشمیر پریس سروس میڈیا گروپ کے جملہ اراکین نے گہرے صدمے اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ساتھی یاور رشید کے ساتھ تعزیت کی اور اللہ تعالی سے دعا گو ہے کہ مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ دیں اور لواحقین کو یہ صدمہ عظیم برداشت کرنے کی توفیق بخشے ۔

اسی دوران پلوامہ سے تعلق رکھنے والے صحافتی برادری نے بھی مرحومہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ساتھی یاور رشید سے تعزیت کی ہے ۔

Comments are closed.