بڈگام میں اینٹوں کے بھٹ کی دیوار سے گر کرشہری لقمہ اجل
سرینگر /25اپریل /
وسطی ضلع بڈگام کے نروارہ علاقے میں اینٹوں کے بھٹ کی دیوار سے گر کر ایک 30سالہ شہری لقمہ اجل بن گیا ۔
تفصیلات کے مطابق بڈگام کے نروارہ بیروہ علاقہ میں 30 سالہ شہری اینٹوں کے بھٹ کی دیوار سے گر کر ہلاک ہو گیا۔
حکام نے بتایا کہ بلال احمد خان ساکنہ گونڈی پورہ بیرواہ جو کہ علاقے کا ممتاز تاجر تھا تعمیراتی کام کے دوران اینٹوں کے بھٹ کی دیوار سے گر گیا۔
انہوں نے بتایا کہ واقعے کے فوراً بعد اسے قریبی اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ادھر پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے ا سکی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے ۔
Comments are closed.