سوشل میڈیا پر خاتون کو ہراساں کرنے پر سوپور کا شہری گرفتار / سائبر پولیس کشمیر

سرینگر /25اپریل /

سائبر پولیس کشمیر نے ایک اہم کارورائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر خاتون کو ہراساں کرنے میں ملوث ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سائبر پولیس کشمیر کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ انہوں نے سوشل میڈیا پر خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام میںایک شہری کو گرفتار کر لیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ملزم شاہد احمد ڈار ساکنہ سوپور کیخلاف سائبر پولیس اسٹیشن کشمیر میں ایک کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔سائبر پولیس نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ خواتین کو نشانہ بنانے والے آن لائن جرائم کے خلاف جنگ میں ان کے ساتھ مل کر واقعات کی فوری طور پر رپورٹنگ کریں، آئیے سب کیلئے ایک محفوظ ڈیجیٹل جگہ بنائیں۔

Comments are closed.