سوپور میں آتشزدگی کی واردات میں کمسن بچی جھلس جانے سے جاں بحق، خاتون زخمی

سری نگر،21اپریل

شمالی کشمیر کے تارزو سوپور علاقے میں آتشزدگی کی ہولناک واردات میں رہائشی مکان خاکستر ہوا ہے۔
معلوم ہوا ہے کہ آگ کی اس واردات میں کمسن بچی جھلس جانے سے جاں بحق جبکہ خاتون بھی زخمی ہوئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق اتوار کے روز سوپور کے تارزو علاقے میں اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب رہائشی مکان سے آگ نمودار ہوئی جس نے آناً فاناً عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ آگ اس قدر بھیانک تھی کہ کمسن بچی اور خاتون رہائشی مکان کے اندر ہی پھنس کررہ گئیں ۔
انہوں نے مزید بتایا کہ مقامی لوگوں نے فوری طورپر ریسکیو آپریشن شروع کیا اور بچی اور خاتون کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے بچی کو مردہ قرار دیا۔
کمسن بچی کی شناخت ردا دختر تنویر احمد لون ساکن وانی گام پٹن جبکہ خاتون کی پہچان رفیقہ بیگم کے بطور کی گئی ہے۔
دریں اثنا پولیس نے آگ لگنے کی وجوہات جاننے کی خاطر کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ۔

Comments are closed.