پونچھ میں ملی ٹنٹوں کے معاون کارکن اسکول ہیڈ ماسٹر گرینیڈ اور پستول سمیت گرفتار / پولیس

سرینگر /21اپریل /ٹی آئی نیوز

جموں کے پونچھ ضلع میں سیکورٹی فورسز نے ایک مشتر کہ کارورائی کرتے ہوئے ملی ٹنٹوں کے معاون کارکن کے بطور کام کرنے والے اسکول ہیڈ ماسٹر کی گرفتاری عمل میںلائی اور ان کے قبضے سے پستول اور گرینیڈ بر آمد کئے گئے ۔

تفصیلات کے مطابق سیکورٹی فورسز نے پونچھ ضلع کے ہری بدھا علاقے میں اوور گراو¿نڈ ورکر کے طور پر کام کرنے والے ایک اسکول ہیڈ ماسٹر کو پستول سمیت گرفتار کیا ہے۔

پولیس بیان کے مطابق فوج اور پولیس کی طرف سے ہری بدھا میں شروع کیے گئے ایک مشترکہ آپریشن میں ملی ٹنٹوں کے ایک معاون کارکن جس کی شناخت قمر الدین کے بطور ہوئی کی گرفتاری عمل میں لائی اور اس کے گھر کی تلاشی کے دوران غیر ملکی ساخت کا پستول اور گرینیڈ بر آمد کر لیا گیا

بیان میں کہا گیا ہے کہ برآمد ہونے والی کھیپ کو پونچھ کے علاقے میں جاری الیکشن میں خلل ڈالنے کیلئے استعمال کیا جانے کا شبہ ہے۔

Comments are closed.