لوک سبھا انتخابات ، محبوبہ مفتی اننت ناگ راجوری ، وحید پرہ سرینگر اور میر فیاض بارہمولہ کیلئے امیدوار نامزد
سرینگر /07اپریل
لوک سبھا انتخابات کے سلسلے میں پیپلز ڈیموکرٹیک پارٹی نے امید واروں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اننت راجوری سیٹ سے پارٹی صدر محبوبہ مفتی ، سرینگر سے وحید الرحمان پرہ اور بارہمولہ سیٹ سے فیا ض احمد میر امید وار ہونگے
سرینگر میں ایک پریس کانفر نس کے دوران پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے لو ک سبھا امید واروں کا اعلان کرتے کہا کہ انہوں نے فیصلہ لیا ہے کہ جموں میں وہ کانگریس کی حمایت کریں گے جبکہ سرینگر ، بارہمولہ اور اننت ناگ راجوری سیٹ کیلئے تین امید وار لڑے گے جن میں ایک تو وہ خود اننت ناگ راجوری ، جبکہ وحید الرحمان پرہ سرینگر اور میر فیاض بارہمولہ کی سیٹ پر انتخاب لڑیں گے ۔
Comments are closed.