عالمی یوم صحت: منوج سنہا کی لوگوں کو مبارکباد

سری نگر، 7 اپریل

جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے اتوار کے روز لوگوں کو عالمی یوم صحت کے موقع پر مبارکباد پیش کی ہے۔

انہوں نے کہا: ‘ لوگوں کے صحت کو یقینی بنانے کے لئے ہم صحت کی دیکھ بھال کرنے والے پیشہ ور افراد کا ہمیشہ مقروض رہیں گے’۔

موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے ان باتوں کا اظہار ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ کے ذریعے کیا۔

انہوں نے کہا: ‘عالمی یوم صحت کے موقع پر لوگوں کو مبارکباد، صحت کی دیکھ بھال کرنے والے پیشہ ور افراد کی لگن اور بے لوث خدمات کے لئے ان کا مشکور ہوں’۔

ان کا پوسٹ میں مزید کہنا تھا: ‘لوگوں کی صحت اور بہبود کو یقینی بنانے کے لئے ہم ہمیشہ ان کے ہمیشہ مقروض رہیں گے’۔

بتادیں کہ عالمی یوم صحت سال 1950 سے ہر سال دنیا بھر میں 7 اپریل کو اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے عالمی ادارہ صحت کے تعاون سے منایا جاتا ہے۔

اس دن کا مقصد دنیا میں امراض سے بچائو کے لئے شعور اجاگر کرنا ہے۔

Comments are closed.