آنے والے لوک سبھا انتخابات کے دوران دراندازی کی کسی بھی کوشش سے نمٹنے کیلئے تیار / اشوک یادو
سرینگر /29مارچ /
آنے والے لوک سبھا انتخابات کے دوران دراندازی کی کسی بھی کوشش سے نمٹنے کیلئے تیار ہیںکی بات کرتے ہوئے بی ایس ایف کے انسپکٹر جبرل کشمیر فر نیٹر اشوک یادو نے کہا کہ سرحدوں پر برف پگھلنے کے ساتھ ہی دراندازی کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اسے مدنظر رکھتے ہیں اور اس کے مطابق سیکورٹی تعیناتی کو ایڈجسٹ کرتے ہیں ۔
سی این آئی کے مطابق سرینگر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے آئی جی بی ایس ایف کشمیر فرنیٹر اشوک یادو نے کہا کہ ہم دراندازی کی کسی بھی کوشش سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں کیونکہ کافی تعداد میں کمپنیاں اندرونی علاقوں میں تعینات ہیں۔سرحدوں پر تیاریوں پر اپنے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ آئندہ پارلیمانی انتخابات کے پیش نظر دراندازی کی کسی بھی کوشش کو ناکام بنانے کیلئے تیار ہیں۔یادو نے کہا کہ بی ایس ایف ہمیشہ انتخابات کے دوران اضافی سیکورٹی فورسز کی مدد کرتی ہے، اس وقت کشمیر میں بی ایس ایف کی 65 کمپنیاں تعینات ہیں اور لوک سبھا کے انتخابات کیلئے اس سے زیادہ کی توقع ہے۔
آئی جی بی ایس ایف نے کہا کہ یہ کمپنیاں جموں و کشمیر پولیس اور فوج کے ساتھ مل کر اضلاع میں سیکورٹی گرڈ کو بڑھانے کے لیے کام کرتی ہیں۔اشوک یادو نے کہا کہ ایل سی گرڈ کو مضبوط بنانے اور کسی بھی ممکنہ دراندازی کو ناکام بنانے کیلئے فوج کے ساتھ لائن آف کنٹرول پر بی ایس ایف کا اہم کردار ہے۔
سرحدوں پر برف پگھلنے کے دوران دراندازی کی کوششوں کے امکانات کے بارے میں، آئی جی بی ایس ایف یادو نے وضاحت کی کہ جیسے جیسے برف پگھلتی ہے، ندیاں کھل جاتی ہیں، دراندازی کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اسے مدنظر رکھتے ہیں اور اس کے مطابق ان کی سیکورٹی تعیناتی کو ایڈجسٹ کرتے ہیں۔
Comments are closed.