عید الطفر کی تعطیل میں ایک روزہ کا اضافہ کیا جائے ،وجاہت درانی کی لیفٹنٹ گورنر اور چیف سیکرٹری سے اپیل
سرینگر /29مارچ
جموں و کشمیر ایمپلائز جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے صدر وجاہت حسین درانی نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ عید الفطر کے پیش نظر تعطیل دو روز تک بڑھا دی جائے ۔
اپنے ایک بیان میں وجاہت حسین درانی نے مقدس مہینے میں مناسب انتظامات کو یقینی بنانے پر لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا اور چیف سیکرٹری اتل دلو جی کا شکریہ ادا کیا ہے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے رمضان المبارک کے دوران عوام کو ضروری سہولیات کی فراہمی میں انتظامی حکام کے غیر متزلزل عزم کو سراہا۔
رمضان المبارک کے اختتام پر دنیا بھر کے مسلمانوں کی طرف سے منائی جانے والی عید الفطر کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے صدر درانی نے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا اور چیف سیکرٹری جموں و کشمیر سے تعطیل کو ایک کے بجائے دو دن تک بڑھانے پر غور کرنے کی اپیل کی ہے۔
Comments are closed.