رام بن سڑک حادثہ :وزیر اعظم کا اظہار دکھ ، لواحقین کیلئے 2 لاکھ روپے ایکس گریشیا کا اعلان

سرینگر /29مارچ /

وزیر اعظم نریندر مودی نے رام بن میں سرینگر جموں شاہراہ پر سڑک حادثے میں جانوں کے ضیاع پر تعزیت کا اظہار کیا اور ہر مرنے والوں کے لواحقین کو وزیر اعظم کے قومی ریلیف فنڈ سے 2 لاکھ روپے اور زخمیوں کے لئے 50ہزار روپے کی ایکس گریشیا کا اعلان کیا۔

ایکس پر ایک پوسٹ میں”پی ایم او انڈیا نے لکھا ” وزیر اعظم مودی نے جموں و کشمیر کے رام بن میں حادثے پر غم کا اظہار کیا ہے۔ وہ سوگوار خاندانوں سے تعزیت کرتے ہیں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہیں“۔

انہوں نے مزید لکھا ” پی ایم ریلیف فنڈس سے 2 لاکھ روپے کی ایکس گریشیا ہر مرنے والے کے لواحقین اور زخمیوں کو 50,000 روپے دیے جائیں گی “۔

ادھر صدر دروپدی مرمو نے بھی سڑک حادثے میں جانوں کے ضیاع پر سوگ کا اظہار کیا اور سوگوار خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا۔

مرمو نے ایکس پر لکھا ” جموں سرینگر قومی شاہراہ پر رام بن علاقے میں ایک گاڑی کے کھائی میں گرنے سے لوگوں کے ہلاک ہونے کی خبر بہت افسوسناک ہے۔ میں سوگوار خاندانوں سے تعزیت پیش کرتی ہوں“۔

Comments are closed.