پنجاب میں سرحد کے قریب تین کلو سے زائد ہیرون ضبط بر آمد / بی ایس ایف

سرینگر /18مارچ /

ہند پاک بین الاقوامی سرحد پر ڈرون کی بڑھتی سرگرمیوں کے بیچ بی ایس ایف نے پنجاب کے ترن تارن ضلع میں سرحد کے قریب تین کلو سے زائد ہیرون کو ضبط کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سرحدی حفاظتی فورس ( بی ایس ایف ) نے ہند پاک بین الاقوامی سرحد پر پنجاب میں بھاری مقدار میں ہیرون ضبط کر لیا ہے ۔ بی ایس ایف ترجمان نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب کے ترن تارن ضلع میں ہند پاک سرحد کے قریب تین کلو سے زیادہ ہیروئن ضبط کی گئی۔

ترجمان نے بتایا کہ بی ایس ایف کے دستوں کو پیر کی صبح 05بجے ترن تارن کے سرحدی علاقے سے ایک سیاہ رنگ کا بیگ ملا۔انہوں نے کہا کہ بی ایس ایف کے دستوں نے بیگ کو اپنی تحویل میں لیا جس کے بعد اس کی تلاشی لی گئی اور بیگ سے بھاری مقدار میں ہیرون بر آمد کر لیا گیا ۔
انہوں نے کہا کہ بیگ سے 3.306 کلو گرام وزنی ہیروئن کے چھ پیکٹ ملے جس کی بازار میں قیمت کروڑوں روپے کی ہے ۔ بی ایس ایف ترجمان نے کہا کہ سرحد کے قریب تلاشی آپریشن جاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہیرون سرحد پار سے بھیجا گیا تھا اور بر وقت کارروائی کرتے ہوئے اس کو ضبط کر لیا گیا ۔

Comments are closed.