زوجیلا پاس کے نزدیک بر ف ہٹانے کا کام آخری مرحلے میں / بی آر او

سرینگر /18مارچ /

زوجیلا پاس کے نزدیک بر ف ہٹانے کا کام آخری مرحلے میں ہے کی بات کرتے ہوئے بارڈر روڈز آرگنائزیشن (بی آر او) نے کہا کہ سرینگر لہہ شاہراہ کو جلد ہی آمد رفت کیلئے بحال کیا جائے گا ۔

تفصیلات کے مطابق بارڈر روڈز آرگنائزیشن (بی آر او) نے دعویٰ کیا ہے کہ کرگل ضلع کے زوجیلا پاس پر برف صاف کرنے کا آپریشن آخری مرحلے میں ہے۔

خیال رہے کہ ماہ دسمبر میں بھاری برفباری کے بعد زوجیلا پاس بند کیا گیا تھا جس کے ساتھ ہی کشمیر کا لداخ سے زمینی رابطہ منقطع ہو گیا جس کے بعد موسم میں بہتری آنے کے ساتھ ہی بارڈر روڈز آرگنائزیشن (بی آر او) نے شاہرا ہ کو صاف کرنے اور برف ہٹانے کیلئے افراد قوت اور مشینری کو کام پر لگایا ۔
بی آر او کا کہنا ہے کہ شاہراہ کو صاف کرنے کا کام ہنگامی بنیادوں پر جاری ہے اور جلد ہی اس کو آمد رفت کے قابل بنایا جائے گا اور جس کے بعد سرینگر لہہ شاہراہ کو آمد رفت کیلئے بحال کیا جائے گا ۔ خیا ل رہے کہ گزشتہ دنوں بانڈی پورہ گریز شاہراہ پر برفانی تودہ گر آیا جس کے بعد یہ شاہراہ بھی بند ہوئی اور بی آر او حکام نے برفانی تودے سے متاثرہ علاقے میں ایک وسیع کلیئرنس آپریشن شروع کر دیا۔

Comments are closed.