جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات سپریم کورٹ کی ہدایت کے مطابق ہوں گے/ ترون چھگ

سرینگر /17مارچ /

ماضی میں خاندانی سیاست نے جموں و کشمیر کو آگ لگا دی کا دعویٰ کرتے ہوئے بی جے پی کے قومی جنرل سیکرٹری اور جموں کشمیر انچارج ترون چھگ نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کی سرکار نے دہشت گردی کے بنیادی ڈھانچے کو تباہ کر دیا اور امن و امان کی فضا قائم کر دی۔

انہوں نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات سپریم کورٹ کی ہدایت کے مطابق ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق اس بات کا اعادہ کرتے ہوئے کہ نریندر مودی کی قیادت والی حکومت دہشت گردی اور بدعنوانی کے خلاف صفر رواداری کے لیے پرعزم ہے، بی جے پی کے قومی جنرل سیکرٹری اور جموں و کشمیر اور لداخ انچارج ترون چ±گ نے کہا کہ مودی حکومت نے وادی کشمیر میں دہشت گردی کے پورے ماڈیول اور اس کے حمایتی ڈھانچے کو تباہ کر دیا ہے۔

جموں میں پارٹی کے کور گروپ کی میٹنگ کے موقع پر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے ترون چھگ نے کہا کہ مودی حکومت کی طرف سے جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ (جے کے ایل ایف) پر پابندی عائد کرنا اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ بی جے پی جموں و کشمیر میں دہشت گردی کے پورے ڈھانچے اور اس کی زمینی حمایت کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ہے۔

Comments are closed.