دن بھر کھلی دھوپ کے بیچ جموں و کشمیر اور لداخ میں مجموعی طور پر موسم خشک

سرینگر /17مارچ /

دن بھر کھلی دھوپ کے بیچ جموں و کشمیر اور لداخ میں مجموعی طور پر موسم خشک رہا ۔ ادھر محکمہ موسمیات نے گلے 24 گھنٹوں کے دوران اسی طرح کے موسمی حالات کی پیشگوئی کی ہے۔خشک موسم کی پیشگوئی کے چلتے ٹنل کے آر پار بیشتر علاقوں میں شبانہ درجہ حرارت میں غیر معمولی بہتری درج ریکارڈ کی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق خراب موسمی صورتحال کے بعد موسم میں بہتری آئی اور دن بھر کھلی دھوپ نکلنے کے باعث جہاں دن کے درجہ حرارت میں اضافہ درج ہو گیا وہیں شبانہ درجہ حرارت میں بھی غیر معمولی بہتری آئی ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 24 گھنٹوں میں بنیادی طور پر خشک موسم کی پیشینگوئی کے بیچ جموں و کشمیر میں کم سے کم درجہ حرارت میں بہتری ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ سرینگر میں گزشتہ رات 1.2 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم از کم 2.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔ اسی طرح سے قاضی گنڈ میں گزشتہ رات 2.1ڈگری کے مقابلے میں کم از کم 1.6ڈگری اور کوکرناگ میں گزشتہ رات 1.9ڈگری کے مقابلے میں کم از کم 2.9 ڈگری سیلشس ریکارڈ کیا گیا ۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ سیاحتی مقام پہلگام میں گزشتہ رات منفی 2.0 ڈگری کے مقابلے میں منفی 1.7 ڈگری سیلشس جبکہ شہرہ آفاق گلمرگ میں گزشتہ رات منفی 3.4 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 2.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔ اہلکار نے بتایا کہ کپوارہ شہر میں گزشتہ رات منفی 0.2 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 0.5 ڈگری سیلشس ریکارڈ کیا گیا انہوں نے کہا کہ جموں میں کم سے کم درجہ حرارت 12.1 ڈگری سینٹی گریڈ اسی طرح سے بانہال میں کم سے کم درجہ حرارت 4.4 ڈگری سینٹی گریڈ، بٹوٹ میں 8.5 ڈگری سینٹی گریڈ اور بھدرواہ میں 4.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات نے 20 مارچ تک بڑے پیمانے پر خشک موسم کی پیشگوئی کی گئی ہے، جس کے بعد 24 مارچ تک بارش اور برفباری کا نیا سلسلہ متوقع ہے۔

Comments are closed.