موسمی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے اسکولوں میں سرمائی تعطیلات بڑھانے کا فیصلہ لیا جائیگا / ناظم تعلیم کشمیر

سرینگر /23فروری /

یکم مارچ سے برفباری کے ایک اور مرحلے کی پیشگوئی کے بیچ ناظم تعلیم کشمیر ڈاکٹر تصدق حسین میر موسمی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے اسکولوں میں سرمائی تعطیلات کو بڑھانے سے متعلق فیصلہ لیا جائے گا ۔ انہوںنے مزید کہا کہ صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد کوئی حتمی فیصلہ لیا جائے گا ۔

سی این آئی کے مطابق ناظم تعلیم کشمیر ڈاکٹر تصدق حسین میر نے کہا کہ موسمی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے سرمائی تعطیلات میںاضافہ کا فیصلہ لیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے جو پیشگوئی کی ہے کہ اس کو ہم مد نظر رکھتے ہوئے حمتی فیصلہ لیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ کی جانب سے جو پیشگوئی کی گئی ہے اور ہم دیکھیں گے کہ اگر بھاری برفباری ہوئی اور ایسا لگا کہ بچے اسکول نہیں پہنچ پائیں گے تو اس حساب سے ہی ہم کوئی فیصلہ لئے سکتے ہیں ۔

ناظم تعلیم کشمیر نے کہاکہ جو پرائمیری اسکولوں کے بچوں ہے ہم دیکھ لیں گے کہ اگر وہ اسکول نہیں پہنچ پاتے ہیں تواس کو بھی دیکھ لیں گے ۔

اسکولوں میں گرمائی کا انتظامات بہم رکھنے کے بارے میں انہوں نے کہا کہ اسکولوں کے سربراہاں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اسکولوں میں گرمائی کا مکمل انتظام رکھیں تاکہ بچے اچھے طرح سے امتحانات میں شامل ہو سکے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق بھاری برفباری ہوتی ہے تو اس معاملے کو اعلیٰ حکام سے اٹھایا جائے گا اور اس کے بعد ہی کوئی حتمی فیصلہ لیا جا سکتا ہے ۔

Comments are closed.