پولیس سربراہ کا کل والا عوامی شکایت پروگرام فی الحال ملتوی / پولیس ترجمان

سرینگر /09فروری /

جموں کشمیر پولیس سربراہ کا اگلاعوامی شکایت پروگرام جو کہ10فروری کو جموں میں منعقد ہونے والا تھا فی الحال ملتوی کر دیا گیا ہے ۔

سی این آئی کے مطابق پولیس سربراہ آر آر سوئن کا سنیچروار کے روز ہونے والا عوامی شکایت ازالہ پروگرام ملتوی کر دیا گیا ہے ۔

اس سلسلے میںپولیس کی جانب سے جاری کردہ نوٹس میںکہا گیا ہے کہ عام لوگوں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ جموں صوبے میں ڈی جی پی جموں و کشمیر کا عوامی شکایات کے ازالے/بات چیت کا پروگرام، جو کہ ہفتہ، یعنی 10 فروری 2024 کو ہونا تھا، ملتوی کر دیا گیا ہے۔ اگلے پروگرام کی تفصیلات یعنی جگہ اور مقام، تاریخ اور وقت الگ سے مقرر کی جائے گی اور اس سلسلے میں عوام کو با ضابطہ طو رپر آگاہ کیا جائے گا ۔

Comments are closed.