بڈگام میں غیر قانونی طور خریدے گئے 8 کوئنٹل چاول ضبط، 4 گرفتار:پولیس
سرینگر، 9 فروری
پولیس نے وسطی ضلع بڈگام میں غیر قانونی طور پر خریدے گئے 8 کوئنٹل چاول ضبط کرکے 4 ملزموں کو گرفتار کیا ہے۔ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ بڈگام پولیس نے بلیک مارکیٹنگ کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے سرکاری راشن ڈیپو کے 8 سو کلو چاول کو ضبط کیا۔
انہوں نے کہا: ‘پولیس چوکی سویہ بگ کی ایک پارٹی نے آرتھ کراسنگ پر ناکہ کے دوران ایک لوڈ کیریر زیر رجسٹریشن نمبر (BBXWRC – 66797 CHASIS) کو روکا جس میں تین افراد سوار تھے’۔ان کا کہنا تھا: ‘ابتدائی پوچھ تاچھ کے دوران ان افراد نے اپنی شناخت نثار احمد لون ولد عبدالرشید لون ساکن سنگھ پورہ پٹن، عبدالقیوم بٹ ولد ثنائ اللہ بٹ ساکن سنگھ پورہ پٹن اورعبدالمجید وانی ولد غلام رسول وانی ساکن آرتھ بڈگام کے بطور کی’۔بیان میں کہا گیا کہ تلاشی کے دوران پولیس نے مذکورہ گاڑی سے 50 کلو فی بوری وزن کی 16 بوریاں بر آمد کیں۔
انہوں نے کہا: ‘ابتدائی تحقیات سے یہ بات سامنے آئی کہ ان افراد نے یہ چاول آرتھ بڈگام میں ایک فیئر شاپ جس کو غلام نبی وانی ولد غلام رسول وانی ساکن آرتھ بڈگام چلا رہا ہے، سے خریدا تھا’۔موصوف ترجمان نے کہا کہ ان چاروں ملزموں کو گرفتار کیا گیا اور اس جرم کے ارتکاب کے لئے استعمال کی جانے والی گاڑی کو بھی ضبط کیا گیا۔پولیس نے اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن بڈگام میں متعلقہ دفعات کے تحت ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہیں۔
Comments are closed.