کشمیر میں سردی کی لہر تیز تر، سری نگر میں ایک اور سرد ترین رات ریکارڈ

سری نگر، وادی کشمیر میں ٹھٹھرتی سردیوں کا زور جاری رہتے ہوئے سری نگر میں رواں سیزن کی اب تک کی ایک اور سرد ترین ریکارڈ ہوئی ہے۔محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی4.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی4.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔سری نگر میں رواں سیزن کی اب تک کی ایک اور سرد ترین ریکارڈ ہوئی ہے۔

وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی3.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی4.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی4.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی5.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی4.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی3.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی3.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی3.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں 16 دسمبر تک موسم سرد مگر خشک رہنے کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ بعد ازاں وادی میں 11 اور 12 دسمبر کو موسم مجموعی طور پر ابر آلود رہ سکتا ہے اور بعد میں 13 سے 16 دسمبر تک بھی موسم کی کم و بیش یہی صورتحال قائم رہ سکتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وادی میں 16 دسمبر تک موسم خشک مگر سرد رہنے کا امکان ہے اور اس دوران وسیع پیمانے پر موسم خراب ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ وادی میں اگلے دو دنوں نے دوران شبانہ درجہ حرارت میں ایک یا دو ڈگری سینٹی گریڈ مزید گراوٹ متوقع ہے تاہم بعد ازاں 16 دسمبر تک اس میں بہتری درج ہونے کا امکان ہے۔

Comments are closed.